شاہی امام مولاناسیداحمد بخاری نے علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امام بخاری نے آج کہا کہ ان یونیورسٹیوں کے اقلیتی کردار پرسوالیہ نشان لگاکر ایک بارپھر مسلمانوں کی تعلیمی شہ رگ پر وار کیاگیاہے جس سے مسلمانوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور ان دونوں تعلیمی اداروں میں تعلیمی فضاء بری طرح
متاثر ہوسکتی ہے۔
مولانابخاری نے یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ وہ ان دونوں مسئلوں پر وزیراعظم سے ملاقات کرکے مسلمانوں میں پائی جانے والی تشویش سے انہیں آگاہ کریں گے۔
اور ان سے کہیں گے کہ ان دونوں مسائل کے حل کیلئے وہ فوری طورپر اقدامات کریں تاکہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن کی فضاء برقرار رکھی جاسکے